دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے ۔ شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 میں بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، بھٹہ نے آئی ایل ٹی 20 پرلز کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد نے دبئی کیپیٹلز ڈیویلپمنٹ کی جانب سے صرف 4 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔خزیمہ بن تنویر ڈیزرٹ وائپرز ڈیویلپمنٹ کا حصہ تھے وہ وائپرزاسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں دبئی کیپیٹلز نے فرحان خان اور ذیشان نصیر کو ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں بالترتیب 8 اور 10 وکٹوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا ہے۔ سیزن 1 کی چیمپیئن گلف جائنٹس نے گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ کے لئے شاندار کارکردگی کے بعد محمد صغیر خان اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 میں آئی ایل ٹی 20 پرلز کے لئے 16 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عزیر خان کو اپنے ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 میں آئی ایل ٹی 20 پرلز کے ساتھ کام کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے تجربہ کار فاسٹ بولر ظہور خان کو دوبارہ منتخب کیا ہے جس میں انہوں نے اتنے ہی میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان روہان مصطفی شارجہ واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔ روہان مصطفی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 میں آئی ایل ٹی 20 پرلز کے لئے اپنی مضبوط فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے جس میں انہوں نے سات اننگز میں 149 رنز بنائے تھے۔
Trending
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش
- چین خدماتی تجارت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ، چینی میڈیا