بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کا سالانہ اسپرنگ فیسٹیول گالا چینیوں کے لئے ایک ناگزیر ثقافتی ایونٹ ہے جسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ورائٹی ٹی وی شو کے طور پر تسلیم کیا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ،چائنا میڈیا گروپ نے پیرو ، برازیل ، نیپال اور دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی کوریج کے حوالے سے تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی چینلز اور 81 زبانوں کے بیرونی مواصلاتی پلیٹ فارمز اور امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، ہنگری، روس، قازقستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو، برازیل، جنوبی افریقہ، کینیا، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، نیپال، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک اور خطوں کے مین اسٹریم میڈیا اسپرنگ فیسٹیول گالا کو براہ راست نشر یا اس کی کوریج کریں گے۔
Trending
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا