فتح جنگ:فتح جنگ کے تاریخی اور خوبصورت ریلوے روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ دبنگ تحصیلدار، چودھری شفقت محمود، نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر متعلقہ عملے کو تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ریونیو ٹیم کے افسران، جن میں پٹواری اور دیگر شامل تھے، روڈ کی پیمائش میں مصروف نظر آئے۔ ناجائز قابضین کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، جبکہ ان افراد کو تحریری نوٹسز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ تحصیلدار نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں سرکاری اراضی پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو سرکاری جگہ پر بنے پکے مکانات، بنگلے، اور دیگر تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا۔ چودھری شفقت محمود کا کہنا تھا، “ہم کسی سے کوئی رعایت نہیں کریں گے، اور اگلا مرحلہ مشینری کے ذریعے تجاوزات ختم کرنے کا ہوگا۔شیر شاہ سوری روڈ اور باہتر موڑ مذبحہ خانہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں بھی جلد سخت کارروائی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا نے گزشتہ روز ریلوے روڈ، شیر شاہ سوری روڈ، اور باہتر موڑ مذبحہ خانہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔ ریلوے روڈ، جو فتح جنگ کی خوبصورت ترین سڑکوں میں شمار ہوتی ہے، شہریوں کے لیے مارننگ واک اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا اہم مقام ہے۔شہری حلقوں نے تجاوزات کے خلاف اس کارروائی کو بے حد سراہا ہے اور تحصیلدار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ آپریشن بلا تفریق مکمل کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت واضح کرتی ہے کہ فتح جنگ کی انتظامیہ سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کے لیے پرعزم ہے، اور جلد ہی شہر کی سڑکوں کو دوبارہ ان کی اصل حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔
Trending
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
- امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- فیڈرل بورڈ کے بروقت نتائج قابل تحسین، الحاقی فیسوں میں اضافہ طلبہ و والدین کیلئے باعث تشویش ہے،ڈاکٹر ابرارحسین ملک
- مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم