بیجنگ: امریکہ، برطانیہ، کینیڈا سمیت دیگر ممالک اور یورپی یونین کے حکام اور سیاستدانوں نے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی پولیس کی جانب سے گو فنگ ای سمیت چین مخالف اور ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے والے 13 سمندرپار افراد کے خلاف اٹھائے گئے قانونی اقدامات پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ 25 دسمبر کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نےاس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ گو فنگ ای سمیت دیگر افراد طویل عرصے سے چین مخالف اور ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد “ہانگ کانگ کی علیحدگی” کی وکالت کرتے ہیں اور ملک کو تقسیم کرنے اور ریاستی انتظامیہ کو تختہ الٹنے پر اکساتے ہیں جو چین کی قومی سلامتی اور ہانگ کانگ کے بنیادی مفادات کے لئے شدید خطرہ ہیں لہذا ان کے جرائم ناقابل معافی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے ان افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والی کارروائی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدام ہے اور بین الاقوامی قوانین اور عام عمل کے مطابق ہے، جس پر الزامات کا کا کوئی جواز نہیں ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں، جن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک، تنظیموں اور سیاستدانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بے بنیاد الزامات ترک کرکے ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔
Trending
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
- جرمانوں میں بڑا اضافہ، 10 ملین آمدن پر 9 فیصد سرچارج ختم، ٹرانزیکشن نظام مزید سخت، سوشل میڈیا آمدنی پر ٹیکس عائد
- پی سی بی کی ہدایت پر شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ
- دریشم 3 کا ٹریلر جاری، اجے دیوگن کے خلاف تابو، جیدیپ اہلاوت اور پرکاش راج
- پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- kp mines and mineral bill 2025 decide under consideration new amendments
- ڈیبیو میچ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے انگلش کپتان کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا
- مائیکل جیکسن کا 2700 ایکڑ کا نَورلینڈ، ذاتی چڑیا گھر اور تھیم پارک
- عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- بے نظیر کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے حلقے کے زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ایم کیو ایم