بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کےدرمیان بیجنگ میں حالیہ بات چیت اور چین جاپان اعلیٰ سطحی افرادی و ثقافتی تبادلے کے مشاورتی میکانزم کے دوسرے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی بات چیت دوستانہ، مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا ہے کہ فریقین کو ہر سطح پر اور مختلف چینلز کے ذریعے تبادلہ اور تعاون جاری رکھنا چاہئے، باہمی تفہیم اور اعتماد میں اضافہ کیا جائے ، تضادات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے اور چین جاپان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو صحیح راستے پر فروغ دیا جائے۔
فریقین نے نوجوانوں، تعلیم، سیاحت، جڑواں شہروں، کھیلوں، تفریح، میڈیا تھنک ٹینکس اور خواتین سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون پر 10 نکاتی اتفاق رائے حاصل کیا۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق موجودہ بات چیت اور اجلاس سے فائدہ اٹھا کر دو طرفہ تبادلوں کو وسعت دینے اور چین جاپان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ