روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
روس ٹوڈے نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق لاوروف نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد یوکرین کے بحران کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا اور “علاقے” کے حقائق کو مدنظر رکھنے پر مبنی ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کو غیر وابستگی ، غیر جانبداری اور غیر جوہری حیثیت کو یقینی بنانا چاہِیئے ۔ مغرب کی طرف سے روس کی سلامتی کو درپیش طویل مدتی خطرات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، جس میں نیٹو کی مشرق کی طرف توسیع بھی شامل ہے۔ یوکرین کو روسی بولنے والے شہریوں کے حقوق، آزادیوں اور مفادات کو یقینی بنانے کی مخصوص ذمہ داری اٹھانی چاہیئے ۔
لاوروف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈنمارک کی جانب سے یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی دوسری کھیپ کی فراہمی نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا ہے اور روس کو قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوجی ذرائع سمیت متعلقہ اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیا جانے والا کوئی بھی ہتھیار روسی فوج کے لیے جائز ہدف ہے۔
لاوروف نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران نیٹو کی مشرق کی طرف توسیع نے بڑی حد تک یوکرین میں بحران کو جنم دیا ہے اور روس کی سلامتی کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے۔ امریکہ کے روس مخالف اقدامات کی وجہ سے روسی فریق ہتھیاروں پر کنٹرول کے معاملات پر امریکی فریق کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی
- بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
- ،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
Prev Post