بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منانے کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 45 برسوں کے دوران چین اور ایکواڈور کے تعلقات نے ترقی کے عمدہ رجحان کو برقرار رکھا ہے۔ حالیہ برسوں میں، فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا گیا اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات حاصل کئے گئے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین ایکواڈور تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منانے کے موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لیے صدر نوبوا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے کہا کہ ایکواڈور اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ دور رس اہمیت کا حامل سنگ میل ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو میں ایکواڈور کی شمولیت اور ایکواڈور-چین آزاد تجارتی معاہدے کے نفاذ سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں مؤثر اضافہ ہوا ہے۔ ایکواڈور چین کے ساتھ دوستی، بات چیت اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ خوشحالی کے مستقبل کی تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا
- تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری
- رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
- اگست میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
- جسمانی معذوری کو شکست دے کر پاکستانی نوجوان نے لاکھوں کا کاروبار کھڑا کر دیا
- ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال، بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم
- سوشل میڈیا پر ریٹرو ٹرینڈ کا راج، پاکستانی ستارے بھی پیچھے نہ رہے
- پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ
- پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، احسن اقبال
- وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض