بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل(سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی کاروباری برادری چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید افسوس اور سختی سے مخالفت کرتی ہے۔
سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر اضافی محصولات کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بہت سے امریکی کاروباری اداروں اور صارفین کو اس کے اثرات برداشت کرنا ہوں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس اقدام سے چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل پڑے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوگا۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ تجارت اور محصولات کی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے، امریکہ کے غلط اقدامات سے اندرون ملک امریکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے اس سے چین اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان ہوگا اور عالمی اقتصادی ترقی پر منفی اثر پڑےگا۔
ترجمان نے کہا کہ چین کی کاروباری برادری نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط کاموں کو درست کرے، چین کے ساتھ مل کر کام کرے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے تاکہ دونوں ممالک اور دنیا کی کاروباری برادریوں کے لئے باہمی مفید نتائج کے لئے سازگار بین الاقوامی ماحول کو فروغ دیا جاسکے اور عالمی معیشت میں مزید استحکام اور مثبت رجحان لایا جاسکے۔
Trending
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ
- شہداء کے معاوضے کیلیے فنڈز نہیں، ڈپٹی کمشنر کے جواب پر متعلقہ حکام اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
- لیونل میسی کی اسپین میں ایک اور فٹبال کلب خریدنے کی تیاری
- سشانت سنگھ کو قتل اور اس کی سیکریٹری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اہم انکشافات
Prev Post