غزہ: غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینی کی مزاحتمی تنظیم حماس نے 3 یرغمالیوں کو رہا کردیا، اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے چھٹے مرحلے میں حماس نے 3 یرغمالیوں کو خان یونس کے علاقے میں ریڈ کراس کے حوالے کیا، ریڈ کراس کے اہلکار نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویز پر دستخط بھی کیے، اس موقع پر ہزار افراد موجود تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رہا ہونیوالے یرغمالیوں میں امریکی نژاد اسرائیلی ساجے ڈیکل چین، الیگزینڈر تروفانوف اور یائر ہورن شامل ہیں۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 396 قیدیوں کو رہا کیا گیا، رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 36 عمر قید کے قیدی بھی شامل ہیں، 333 فلسطینی قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے۔
Trending
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی