بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی "حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال "14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کا آخری سال ہے اور حکومت کو اپنا کام بہتر انداز میں انجام دینےکے لئے سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے منصوبےپر عمل درآمد کو یقینی بنانی چاہیئے۔ہمیں ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہوگا، اعلی ٰ سطحی کھلےپن کو وسعت دینا ہوگی، مزید فعالیت کے ساتھ بہتر میکرو پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملکی طلب میں اضافہ کرنا ہوگااور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کی ترقی کو مربوط طریقے سے آگے بڑھانا ہوگا۔ ہمیں توقعات کو مستحکم بناتے ہوئے معیشت کی مسلسل بحالی کو فروغ دینا ہوگا اور "14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہداف کو اعلی معیار کے ساتھ پورا کرنا ہوگا تاکہ”15 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے اچھے آغاز کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی جائے ۔
Trending
- عید کے روز گھریلو تنازع؛ شوہر نے فائرنگ سے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- عمران خان نے عید الفطر کی طرح آج عید الاضحیٰ کی نماز بھی کیوں نہیں پڑھی؟
- عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،بارودی مواد برآمد
- عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت کی جانب سے قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- کراچی میں عید کے روز نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد
- حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مل کر عوامی ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، وزیراعظم
- چین اور سربیا کے تعلقات نئی بلندیوں پر
- چینی پارلیمانی وفد کا قازقستان کا دوستانہ دورہ
- ڈچ جنگی جہاز شی شا جزائر کے قریب داخل، چین کا سخت ردعمل
- امن معاہدہ ایرانی قوم کے وقار اور عزتِ نفس کے مطابق جلد طے ہوگا، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو