تل ابیب:اسرائیلی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی منقطع کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر ایلی کوہن نے غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی روکنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایک ویڈیو بیان میں، کوہن نے کہا کہ اسرائیل قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی میں حماس کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے “تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا”۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیل کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نےاسرائیل الیکٹرک کمپنی کو ایک نوٹس جاری کیا، جس میں کمپنی سے غزہ کی پٹی کو بجلی کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Trending
- سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
- کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے کا وطن واپسی کا اعلان
- چین سبز اور کم کاربن ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عمل پیرا
- قانون کی حکمرانی سے خوبصورت چین کی تعمیر
- چین کا موسمِ گرما میں فلموں کا باکس آفس 9.6 ارب یوان سے متجاوز
- جاپانی سیاست دانوں کے اقدامات تاریخی انصاف کی کھلی توہین ہیں، چینی وزارتِ دفاع
- روس نے پوٹن کے اتوروپ جزیرے کے دورے پر جاپان کے احتجاج کو مسترد کر دیا
- جاپان کے “نئے عسکریت پسند رجحان” کی واپسی کو مضبوطی سے روکنا ضروری ، چینی میڈیا
- بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا
- چینی صدر کے اہم مضمون کی چھیوشی میگزین میں اشاعت