بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لاؤ س کے وزیر خارجہ تھونگ ساون12 سے15مارچ تک چین کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دورہ لاؤ س کے وزیر خارجہ تھونگ ساون کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے اور دو اجلاسوں کے بعد چین کا دورہ کرنے والے وہ پہلے وزیر خارجہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ چین-لاؤس تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای لاؤ وزیر خارجہ تھونگ ساون سے بات چیت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ اس دورے سے چین-لاؤس ہم نصیب معاشرےکی تعمیر کو فروغ ملے گا ، دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے اور عالمی اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جاسکے گا ۔
Trending
- جوس بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
- جدید مینوفیکچرنگ پرمبنی ملک کے جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیزتر کیا جائے، چینی صدر
- چین اور امریکا کی تجارتی ٹیمیں ٹیرف میں کمی جیسے مسائل پر قریبی رابطے میں ہیں، چینی وزارت تجارت
- چین-آسیان نمائش بہترین نمائشوں میں شامل ہو گئی، چینی میڈیا
- رجب بٹ نے شدید تنقید کے بعد بچوں سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی
- چین کی مجموعی اناج کی پیداوار ی صلاحیت تقریباً 725 بلین کلو گرام تک پہنچنے کا ہدف
- چین کی سبز تجارت کی درآمد و برآمد کا حجم دنیا میں پہلے نمبر پر
- عالمی طرز حکمرانی میں من مانی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کیا جائے ، سی جی ٹی این
- گولڈن کوریڈور چین۔آسیان تعاون کو نئی توانائی فراہم کرے گا ، چینی میڈیا
- گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرائے بڑھانے کا عندیہ، دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی بھی دھمکی