برکس ممالک کے اقتصادی اور تجارتی رابطہ گروپ کی دوسری میٹنگ 10 اور 11 اپریل کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں برکس اراکین نے خصوصی طور پر امریکہ کی "ریسیپروکل ٹیرف” پالیسی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، متعلقہ اقدامات سے پیدا ہونے والے تجارتی تناؤ پر سخت تشویش کا اظہار کیا، اور یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی مشترکہ مخالفت کی اپیل کی۔
چین نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں امریکی حکومت کی طرف سے "ریسیپروکل ٹیرف” کی پالیسی کا نفاذ بین الاقوامی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچانے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو درہم برہم کرنے اور عالمی معیشت پر مسلسل منفی اثرات ڈالنے کا سبب بنا ہے، جو یکطرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی کی ایک واضح مثال ہے۔ ایسے وقت میں برکس ممبران کو عالمگیریت کی صحیح سمت پر قائم رہنا چاہیے، قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنی چاہیے اور عالمی معاشی استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔
میٹنگ میں تمام فریقوں نے’’برکس اقتصادی شراکت داری کی حکمت عملی 2030 کی تشکیل، اقتصادی ڈیٹا تعاون اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ سمیت دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی مئی میں ہونے والی برکس تجارت و معیشت کے وزرائے کی کانفرنس اور جولائی میں ہونے والی برکس رہنماوں کی ملاقات کے لیے اقتصادی و تجارتی نتائج کی تیاری کی گئی۔
Trending
- حکومت کی ترجیح ریونیو اکٹھا کرنا نہیں، بحری تجارتی سہولیات فراہم کرنا ہے، وزیرِ بحری امور
- ’’کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا‘‘، شرمیلا فاروقی
- عالمی سرفہرست ای کامرس کمپنی علی بابا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، لائسنس جاری
- خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین پر غیرملکی شہریوں سے شادی پر پابندی عائد کردی
- سونے کی قیمتوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد اضافہ، چاندی بھی مزید مہنگی
- پشاور؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دو دہشتگرد ہلاک
- کراچی سے ایک دو بندے اٹھانے کی دیر ہے پتہ چل جائے گا 100 ارب باہر کیسے منتقل ہوئے، وزیر داخلہ
- امریکا،ایران کشیدگی خاتمے کیلیے پاکستانی ثالثی کی دنیا معترف
- متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ بروقت قرض کی ادائیگی کیلئے انتظامات مکمل
- پاکستان، ترکیہ، سعودیہ اور مصری حکام کا اجلاس، نئے 4 فریقی اتحاد کے ڈھانچے کی حتمی تجاویز تیار