بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 41 ممالک کے 31 ہزار سے زائد جواب دہندگان پر مشتمل ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 51.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے او ر 48.1فیصد یورپی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نا قابل اعتماد ہے۔دنیا بھر سے 62.9فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکا کی داخلی اور خارجی پالیسیوں نے دوسرے ممالک کے قانونی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ 67.7فیصد یورپی جواب دہندگان بھی اس رائے سے متفق ہیں۔ 75.5فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اقتصادی دبائوامریکی ترجیح کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔47.6فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی کہ اس نے محصولات کی آڑ میں ‘ڈی کپلنگ کے عمل کو تیز تر کرتے ہوئے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ۔سروے میں شامل 65.9فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا پر کنٹرول کی کوشش کر رہا ہے۔ 51.8فیصد عالمی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت میں زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے امریکی حمایت کی شرح صرف 19.4فیصد رہی ۔ اس سروے میں برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ، برازیل، جنوبی افریقہ، میکسیکو اور مصر جیسے ترقی پذیر ممالک کے افراد بھی شامل تھے۔
Trending
- فیفا ورلڈکپ: امریکا پہنچنے پر سینیگال فٹبال ٹیم کی سخت چیکنگ کی ویڈیو وائرل
- سونا مہنگا ہوگیا؛ 3 دن وقفے کے بعد قیمتیں آج بڑھ گئیں
- ورلڈکپ کے آغاز سے قبل فیفا اور انفینٹینو کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز
- وفاقی بجٹ میں تاخیر وفاق و صوبوں میں ٹیکس آمدنی کی تقسیم پر تنازع کی وجہ سے ہے، انکشاف
- پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی تردید
- فیفا ورلڈکپ بھی سیاست سے داغدار، ایران کیلیے مختص ٹکٹ واپس لے لیے گئے
- وفاقی بجٹ: پی او ایس سسٹم نہ لگانے والے ٹیکس دہندگان کے لیے سخت سزائیں متعارف کروانے کا فیصلہ
- بجٹ منظوری کی راہ ہموار، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی پر وفاق اور صوبے رضامند ہو گئے
- شان مسعود کی جگہ نیا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟
- قومی بچت اسکیموں اور سروا اسلامک اسکیموں کے لیے شرح منافع میں اضافہ