امریکہ کے سابق صدر جوبائیڈن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جو بائیڈن کو مہلک مرض پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کینسر کے خلیات ہڈیوں تک پھیل چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ کینسر کی زیادہ جارحانہ شکل ہے ، لیکن یہ ہارمون حساس معلوم ہوتا ہے ، لہذا اس کا مؤثر طریقے سے علاج کیا جاسکتا ہے اور جو بائیڈن اور ان کا خاندان علاج کے انتخاب کی تلاش میں اپنے معالجوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیماری کی حالیہ تشخیص پر بہت افسردہ ہیں، جو بائیڈن اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
Trending
- جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کیلیے جے یو آئی کا اجلاس بلالیا
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر