دبئی:انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے جاری مہم “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار!” یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے حب الوطنی کا ایک خوبصورت پیغام بن کر ابھری ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کو پاکستانی کمیونٹی نے غیرمعمولی پذیرائی بخشی ہے، جو نہ صرف وطن سے محبت کا مظہر ہے بلکہ قانونی مالی ذرائع کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔ مہم کے تحت جو افراد انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے قانونی ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، انہیں پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف قومی محبت کی علامت ہے بلکہ اس مہم میں شرکت کرنے والے خوش نصیب پاکستانی قرعہ اندازی کے ذریعے پاکستان کے ریٹرن ٹکٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے:انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عبدالسلام نے اس کامیاب مہم پر پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:“قانونی ترسیلاتِ زر نہ صرف ایک مالی عمل ہے بلکہ حب الوطنی کا عملی اظہار ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے جس جذبے سے اس مہم کو اپنایا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔”اسی موقع پر چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے کہا:“انڈیکس ایکسچینج پاکستانی کمیونٹی کے اعتماد کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم ہر اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو ملک و قوم کے لیے فائدہ مند ہو، اور قانونی ذرائع سے ترسیلات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بھی اس قومی مہم کےمعترف نکلے “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار” مہم کو ایک مؤثر، قومی شعور بیدار کرنے والا اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم ہنڈی اور حوالہ جیسے غیر قانونی ذرائع کے خلاف ایک مثبت اور پُراثر قدم ہے۔ ہر محبِ وطن شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے پرچم سے محبت کا عملی اظہار کرتے ہوئے، اس مہم کا حصہ بنے اور قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر کو فروغ دے۔یہ مہم 5 جون 2025 تک جاری رہے گی، اور اس دوران تمام قانونی ترسیل کنندگان کو پاکستانی پرچم دیا جائے گا، جو اگلی قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے اہل ہوں گے۔“اب کی بار… چاند ستارے سے پیار” نہ صرف ایک سلوگن ہے، بلکہ یہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں کی آواز بن چکا ہے — جو وطن سے محبت، شفاف مالی ذرائع، اور قومی قومی فلاح کے عزم کی عملی تصویر پیش کر رہا ہے۔
Trending
- جاپان کے حالیہ بیانات اور اقدامات چین-جاپان تعلقات اور علاقائی صورتحال میں تناؤ کی بنیادی وجہ ہیں ، چینی میڈیا
- آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے مابین تبادلے اور تعاون کے فروغ کے لیے دس پالیسی اقدامات کا اعلان
- ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد چین کا دورہ کریں گے
- چینی صدر کے تہنیتی پیغام نے چین اور امریکہ کے تمام افراد کو مل کر کام کرنے کی ترغیب دی
- چینی صدر کی گو من دانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی ون سے ملاقات کے موقع پر کی جانے والی اہم تقریر پر گرم جوش رد عمل
- دورہ اسلام آباد: امریکی نائب صدر کی فلائٹ کا کال سائن SAM095 رکھنے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
- اسلام آباد مذاکرات؛ امریکا اور ایران کے مؤقف اور مطالبات میں کتنا فرق ہے؟
- مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان کا ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- ایران کے ساتھ مذاکرات؛ امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا
- اسلام آباد مذاکرات؛ پاکستان اور مہمان وفود کے مابین خوشگوار ماحول کامیاب نتائج کے لیے نیک شگون قرار