اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر بمباری جاری رکھی، اور غزہ سےکئی دھماکوں کی آوازیں آئی ہیں۔ فلسطینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے جس میں کم از کم 21 افراد شہیدہو ئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیا کے ایک مکان کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم 16 افراد شہیداور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے ایک گھر پر بھی بمباری کی، جس میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی افراد ملبے کے نیچے پھنس گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کو وسعت دے دی ہے۔ گزشتہ ایک دن کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد مسلح افراد کو ہلاک اور کئی ہتھیاروں کے گوداموں اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں مسلح افراد کے استعمال میں آنے والی عمارتوں، ہتھیاروں کے گوداموں اور زیر زمین سرنگوں وغیرہ کو ہدف بناتے ہوئے فضائی حملے کیے۔
Trending
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
- آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی
- بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
- وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دیدی
- میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا
- تیسرا ٹیسٹ، پہلا روز؛ انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 156 رنز بنا لیے، 23 رنز کی برتری