اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھیں۔
وفد نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔
ملاقات میں وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی خوشحالی اور ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
Trending
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید