فیصل آباد/تاندلیانوالہ( نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہمیں ہار جیت سے کوئی غرض نہیں ہماری سیاست کا واحد مقصد حلقے کی عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس کیلئے میں اور میرے ساتھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ، میں واضح اعلان کر چکا ہوں میری آئندہ کی سیاست اس علاقے کے لئے ہے اور عوام مجھے اپنے شانہ بشانہ پائیںگے ، اس حلقے میں سازش کر کے عوامی مینڈیٹ چھینا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے این اے 97کے ذیلی حلقہ پی پی 103کے علاقہ کنجوانی میں علاقہ عمائدین ،اپنے سپورٹرز اور اہل علاقہ سے اظہار تشکر کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میرے دروازے حلقہ این اے 97کی عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ، آپ مجھے ہر کڑ ے وقت میں اپنے ساتھ پائیں گے ۔ عوام جانتے ہیںکہ سازش اور دھاندلی کے ذریعے ہماری کامیابی کو روکا گیا لیکن ہم ہرگز مایوس نہیں ہیں ، ہم نے اس علاقے کی عوام سے جو تعلق جوڑا ہے اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید پختگی آئے گی ، ہماری جتنی استعداد ہے ہم اس سے بڑھ کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں گے۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ ہر کام میں خدا کی ذات کی بہتری ہوتی ہے ، ہم علاقے کے مسائل کے حوالے سے دلجمعی سے ہوم ورک کریں گے اور ان شا اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب ہم بڑے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ حلقے کے عمائدین ، سپورٹرز اور ووٹرز نے اظہار تشکر کیلئے حلقے میں آمد پر ہمایوں اختر خان کا پرتپاک استقبال کیا ۔
Trending
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا