سدھونتی : معروف سیاسی و سماجی شخصیت کامران ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمارا فخر اور ہماری پہچان ہیں۔ کشمیر کا ہر گھر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، اور جب بھی دشمن نے میلی آنکھ سے ہماری دھرتی کی طرف دیکھا، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم اس کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کامران ایوب نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور دشمن کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔
یہ جذباتی اور پُرعزم خطاب انہوں نے ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامران ایوب نے کہا کہ مودی کے ایجنٹوں اور پاکستان دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ہم ہر محاذ پر پاکستان کا دفاع کریں گے، چاہے وہ سرحد ہو یا نظریاتی جنگ کا میدان۔
انہوں نے علاقے کی ترقی و بہبود کے لیے کئی اہم اعلانات بھی کیے، جن میں سدھونتی میں نئی سڑک کی تعمیر، جدید کرکٹ گراؤنڈ، جنازہ گاہ اور قبرستان کے قیام کا وعدہ شامل ہے۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ان کی اصل طاقت ہیں اور انہیں چاہیے کہ علاقے کی بہتری کے لیے ان کا ساتھ دیں۔
کامران ایوب نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور کھیل کے میدان وہ مراکز ہیں جہاں قوموں کا مستقبل تیار ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقبل میں ایسے ٹورنامنٹس کا سلسلہ مزید وسعت دی جائے گی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ان کے نعرے “پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد” سے فضا کو گرما دیا۔
Trending
- مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی
- فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اچانک دورہ، گراں فروشی کے خلاف کارروائی کی تنبیہ
- کراچی: کئی دنوں سے لاپتہ ماں اور 2 ماہ کی بچی کو پولیس نے ڈھونڈ لیا
- گال ٹیسٹ: امپائر راڈ ٹکر کی طبیعت ناساز، تیسرے روز فرائض کی ادائیگی کیلیے نہیں آسکے
- سہیل خان کا اچانک بدلا ہوا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش پر اداکار نے تبدیلی کی اصل وجہ بتا دی
- امریکا کے اسٹریٹجک ایندھن ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر
- اسلام آباد: خاتون افسر کو ہراساں کرنے پر جونیئر کلرک برطرف، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- آسٹریلیا کیخلاف تاریخی کامیابی، بنگلادیش نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
- پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی