بیجنگ :چائنا ورلڈ بینک گروپ گلوبل سینٹر فار ایکو سسٹمز اینڈ ٹرانسفارمیشن کی جانب سے حال ہی میں پہلے اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا “قومی ترقی کے ترجیحی علاقوں میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کو فروغ د یا جائے ۔ چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ مین نے سیمینار میں کہا کہ چین ماحولیاتی تحفظ میں دیگر ترقی پذیر ممالک کی مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں چین نےگرین ٹیکنالوجی اور گرین سرمایہ کاری کی مدد سے اپنے صنعتی ڈھانچے کو مسلسل بہتربنایا اور اپنے ترقیاتی ماڈل کو تبدیل کیا اور اس سلسلے میں تیز رفتار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے توانائی کی کھپت اور آلودگی کے اخراج میں نمایاں کمی حاصل کی ہے۔ لیاؤ مین نے کہا کہ چین جنوب- جنوب تعاون کے فریم ورک کے تحت اپنی صلاحیت کے مطابق دوسرے ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ ایک طویل مدتی ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے ، چین ماحولیاتی تحفظ میں دوسرے ترقی پذیر ممالک کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین ورلڈ بینک اور دیگر کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے زیادہ سرمایہ، ٹیکنالوجی اور معلومات فراہم کریں۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر