اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے صوبائی صدر گلگت بلتستان دلفراز خان کی سربراہی میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدم سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کے صوبائی صدر رضوان صادق خان، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن انیلہ ایاز چوہدری، سٹی صدر اسلام آباد ملک عمران اور کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر عظام چوہدری شامل تھے۔
وفد نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اس جنگ میں ایران کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے جنگ میں ایرانی موقف کی حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے عوام کے جذبۂ یکجہتی کو سراہا۔