شمالی تنزانیہ میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 38 افراد ہلاک
شمالی تنزانیہ کے صوبہ کیلی منجارو میں دو بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
صوبے کے گورنر نور الدین بابو نے 29 جون کو بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 28 تاریخ کی شام پانچ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس ٹائر پھٹنے کی وجہ سے اچانک بے قابو ہوکر دوسری بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں بسوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاحال حادثے کے شکار 28 زخمیوں میں سے 22 کا ابتدائی علاج کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر 6 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔