بیجنگـ:جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی قومی جنگ کے آغاز کے اٹھاسی برس مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریب اور “قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے” تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب 7 جولائی کی صبح بیجنگ کے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی مزاحمت کے میموریل ہال میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکٹری چھائی چی نے تقریر کی اور نمائش کے افتتاح کا اعلان کیا۔
اپنی تقریر میں چھائی چی نے نشاندہی کی کہ 88 سال قبل آج ہی کے دن جاپان نے چین کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تھا۔ اس کے جواب میں چینی فوج اور عوام نے سخت مزاحمت کی اور فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کے مشرقی محاذ کی بنیاد رکھی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے بہادری سے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ ملکی بقا ،قومی احیا اور انصاف کے لیے فرنٹ لائن پر لڑی اور آخر کار اس میں عظیم فتح حاصل کرتے ہوئے عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.
چھائی چی نے کہا کہ جاپانی جارحیت اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر اس تھیم ایگزبیشن کا آغاز کیا گیا تھا جس نے چینی عوام کی 14 سالہ مزاحمتی جنگ کی شاندار جدوجہد کو اجاگر کیا ہے اور حب الوطنی اور انقلابی روایات کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔
Trending
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ