کوالالمپور: مقامی وقت کے مطابق9 جولائی کو آسیان وزرائے خارجہ کا اٹھاونواں اور دیگر سلسلہ وار اجلاس ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شروع ہوئے جس میں آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ اور سرکاری عہدیدار، علاقائی اور بین الاقوامی اہم امور اور مشترکہ طور پر علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے شریک ہو رہے ہیں ۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں آسیان کی مرکزیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور آسیان کی زیر قیادت ادارہ جاتی نظام اور میکانزم کی جدت طرازی کو مسلسل مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاست کی وجہ سے تجارت تیزی سے متاثر ہو رہی ہے اور محصولات، برآمدی پابندیاں اور سرمایہ کاری کی رکاوٹیں گیم ٹولز بن رہی ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آسیان کو ” موجودہ رجحان کو واضح طور پر دیکھنا چاہئے، منطقی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہئے اور آگے بڑھنے کے انداز میں جواب دے کر اسے ادارہ جاتی، تزویراتی اور معاشی فیصلہ سازی میں نافذ کیا جانا چاہئے.
یاد رہے کہ آسیان کے وزرائے خارجہ کا اٹھاونواں اجلاس اور دیگر متعدد اجلاس 8 سے 11 جولائی تک کوالالمپور میں منعقد ہو رہے ہیں ۔
Trending
- گیرونگ بندرگاہ میں تباہی، نیپال سے آنے والا سیلاب چند منٹ میں چین پہنچ گیا
- آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی
- اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا زدگی کی روک تھام کے COP17 کا اختتام
- چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نفاذ کے لیے مشترکہ گشت اور کارروائیاں مکمل
- مصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- شنگھائی تعاون تنظیم نے کامیابی سے باہمی اعتماد کا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے سے نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال “شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہوگی
- ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا
- پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب