بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی۔منگل کےروز اس موقع پر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے لیے نیک کلمات کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ فریقین کو دونوں رہنماوں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے، چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانا چاہیے، کثیر الجہتی پلیٹ فارمز میں باہمی حمایت کو مضبوط بنانا چاہیے، دونوں ممالک کی ترقی اور سلامتی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے، گلوبل ساؤتھ ممالک کو متحد کرتے ہوئے بین الاقوامی نظام کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینا چاہیے۔ شنگھائی تعاون تنظیم یوریشیائی براعظم میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں فریقوں کو اس تزویراتی پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کرنے کے لیے باہمی تعاون کرنا چاہیئے۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ