سٹاک ہوم :چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کا انعقاد کیا۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقسویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے سٹاک ہوم میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ سے ملاقات کی ہے۔ حہ لی فنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے۔ چین سویڈن کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام، باہمی اعتماد، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالطرفہ اور آزاد تجارت کی مشترکہ حمایت اور چین-سویڈن تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ سویڈن نے ہمیشہ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دی ہے اور آزادانہ تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کی بھرپور حمایت کی ہے۔سویڈن سویڈن چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید مثبت نتائج کے حصول کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل