بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے پیانگ یانگ کے کمُ سوسان اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔صدر شی جن پھنگ نے اس دورے کے لیے کیے گئے شاندار اور جامع انتظامات پر کم جونگ اُن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ جنرل سیکرٹری کم جونگ اُن کے ساتھ مل کر چین اور شمالی کوریا کے تعلقات کی مزید ترقی کی رہنمائی کرنے اور دونوں ممالک کے سوشلسٹ مقاصد میں ایک نئی اور مضبوط تحریک پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔کم جونگ اُن نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا یہ دورہ مکمل طور پر کامیاب رہا ہے، اور اس نے دنیا کے سامنے شمالی کوریا اور چین کے درمیان دوستانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا مثبت پیغام دیا ہے۔
Trending
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی
- سعودیہ، امارات، امریکا سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟
- چین اور برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر