امریکہ اور بھارت کے درمیان روسی تیل کے معاملے پر کشمکش تیز ہو گئی ہے، جہاں امریکہ نے نئے محصولات کی دھمگی دی تو بھارت نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ “آپ نے خود ہمیں خریدنے کی ترغیب دی”۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ بھارت نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے بلکہ اس کا بیشتر حصہ کھلے بازار میں فروخت کر کے بھاری منافع کماتا ہے۔ چنانچہ وہ بھارت پر امریکہ کو ادا کیے جانے والے محصولات میں نمایاں اضافہ کریں گے۔
اسی دن بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین تنازع کے بعد امریکہ نے عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کے لیے خود بھارت کو ایسی درآمدات کی سرگرمیوں کی ترغیب دی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بھارت کی درآمدات کا مقصد بھارتی صارفین کو قابلِ پیش گوئی اور قابلِ برداشت توانائی کی قیمتیں یقینی بنانا ہے، جو عالمی مارکیٹ صورتحال کے پیشِ نظر ایک ناگزیر انتخاب ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ “یاد رکھیے، تنقید کرنے والے یہی ممالک خود روس کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں”۔
Trending
- ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف
- گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا
- بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم
- کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل سے متعلق پرتگال کے نئے کوچ کا اہم بیان