واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں پاکستانی بزنس مین تنویر احمد نے 9 ملین ڈالر ( 2.5 بلین روپے ) پاکستانی یونیورسٹی کو عطیہ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کاروباری شخصیت کی جانب سے عطیہ رقم سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ضرورت مند طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔
تنویر احمد کے عطیہ سے انڈونمنٹ فنڈز کے ذریعے ہر سال 200 طلبہ اسکالرشپ حاصل کرسکیں گے۔
تنویر احمد کی طرف سے کیا جانے والا 9 ملین ڈالر کو عطیہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی کا دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔
اس حوالے سے تنویر احمد نے کہا کہ اسکالرشپ کی اسکیم کو دیگر یونیورسٹیز تک بڑھانے کا ارادہ بھی ہے، آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد تقریب میں اسکالر شپ اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپ میرٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ملے گی۔
تنویر احمد کا کہنا تھا کہ توقع ہے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ آئی ٹی، آئی اے اور دیگر جدید شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن کے مقروض ہیں، ہم آج جہاں ہیں اپنے وطن کی وجہ سے ہی ہیں۔
اس کے علاوہ تنویر احمد نے 2022 میں سیلاب زدگان کیلئے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور طالب علم امریکا گئے تھے اور ریسٹورینٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا۔
Trending
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ