News Views Events

قوم بھرپور جوش و خروش سے یوم آزادی منائے، چودھری شجاعت حسین

ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پرچم کشائی، چراغاں اور دیگر تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ،چودھری شجاعت حسین رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی کر سربراہی میں کمیٹی قائم

0

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم بھرپور جوش و خروش سے منائے ہر شہری جشن آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ معرکہ حق بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کا عالمی دنیا میں بہترین تشخص ابھرا،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے , مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پوری قوم یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں،اور دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائے۔

 

دریں اثناء مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کی۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، سابق ایم این اے آمنہ سلیم، مصطفیٰ ملک،ڈاکٹر محمد رحیم اعوان،مہرین ملک آدم،انیلہ ایاز چویدری ،عاطف مغل،چوہدری جہانگیر،نائلہ شہزاد،عظام چوہدری، آصف ہمدانی،طاہرہ نے شرکت کی ۔

اجلاس کے بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پرپارٹی نے رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی کر سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،کمیٹی چاروں صوبوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرے گی،مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ 13 اگست کو اسلام آباد سویٹ ہوم میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا اور آزادی کے ہیروز اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تقریب میں ملک کی دیگر سیاسی،سماجی تنظیموں کو پروگرام میں مدعو کیا جائے گا جبکہ 14 اگست کو مزار قائد پر مسلم لیگ سندھ بھرپور پروگرام کا انعقادکرے گی،مسلم لیگ لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت سمیت بڑے شہروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں گی صوبائی صدور،ضلعی عہدے داران جشن آزادی کا کیک کاٹیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.