نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چاہے روس اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، نیٹو یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا۔ روٹے نے کہا کہ نیٹو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ یوکرین کے پاس لڑائی کرنے کے لئے ضروری ہتھیار موجود ہیں اور وہ جنگ بندی یا امن مذاکرات کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات “حتمی معاہدے” تک نہیں پہنچے گی اور یورپ اور یوکرین دونوں کو روس یوکرین امن عمل میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ نیٹو ممالک کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی آگ سے کھیلنے کے برابر ہے اور یوکرین کے ہتھیاروں پر مشتمل کوئی بھی سازو سامان روس کے لیے حملے کا جائز ہدف بن جائے گا۔
Trending
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ
- چین کے تجارتی اعداد و شمار توقع سے بہتر رہے ہیں، چینی میڈیا
- امریکی فوجی کارروائی مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دے گی، آن لائن پول
- اقوام متحدہ کے اہلکار کی جانب سے چین کی پائیدار ترقی کی پذیرائی
- چین میں ابھرتے ہوئے صنعتی شعبوں میں قائم ہونے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی
- پاکستانی ذائقوں اور یون نان کی کافی نے دیان چھی کافی میلے میں چین-پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنا دیا
- 14 اگست پاکستان کی آزادی، عزمِ نو اور کشمیریوں سے تجدیدِ وفا کا دن ہے: سید منظور احمد شاہ
- چین میں چپ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
- پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع
- آج کے احتجاج ختم، حافظ نعیم کا 9 اگست کو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان