چین، تین ستمبر کو منعقد ہونے والی پریڈ کی تیاریاں مکمل
بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے تین ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ ہونے والی پریڈ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی قیادت میں چینی طرز کی جدید کاری کو جامع طورپر آگے بڑھانے کے نئے سفر میں کیا جانے والی پہلی پریڈ ہوگی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق تقریباً 70 منٹ پر مشتمل پریڈ میں دستوں کے معائنے اور فوجی پریڈ شامل ہو گی۔ دستوں کے معائنے میں تمام فوجی دستوں کا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ معائنہ کریں گے۔ سی پی سی کے پرچم، چین کے قومی پرچم اور چینی افواج کے پرچم کے ہمراہ چینی فوجی طاقت کی نئی ترتیب پریڈ میں پیش کی جائےگی۔ پریڈ میں پرچم کا تحفظ کرنے والے فضائی فارمیشنز، پیادہ فارمیشنز، فوجی پرچم اور فوجی سازو سامان کے فارمیشنز اور فضائی فارمیشنز پریڈ کرتے ہوئےتھیان آن من اسکوائر سے گزریں گے۔ موجودہ پریڈ میں شامل تمام اسلحے چینی افواج کے زیر استعمال چین کے خود ساختہ اسلحوں سے منتخب ہوئے ہیں اور ان میں نئے سازو سامان کا تناسب زیادہ ہے۔ کچھ اسٹریٹجک ہتھیار پہلی بار عوامی سطح پر نمائش کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ تاحال پریڈ کی تمام تیاریاں بنیادی طور پر مکمل ہو چکی ہیں۔
Trending
- پاکستان اور امریکا کے باہمی تجارتی فریم ورک پر ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت
- دالبندین؛ سیکیورٹی فورسز کی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 4 کروڑ مالیت کا سامان ضبط
- دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
- 60 سالہ سفر: کیسے کشور کمار کا گانا پوری دنیا میں ’جین زی‘ کی آواز بن گیا؟
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
- عمران خان کو جیل میں 3 سال مکمل، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہم رپورٹ سامنے آگئی
- پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
- لیونارڈو ڈی کیپریو اور جیف بیزوس کا بڑا قدم: نایاب جانوروں کو بچانے کے لیے 200 ملین ڈالر کا اعلان
- پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں اہم پیش رفت
- وزیراعظم سے ایرانی وزیر صنعت کی ملاقات؛ سرحدی تجارت بڑھانے، لاجسٹکس اور کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی پر اتفاق