کابل :افغان وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے کابل میں ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کے حق میں آواز اٹھانے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں انصاف کی قوت ہے اور مشترکہ ترقی کے لئے افغانستان اور دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کرتا رہتا ہے۔ افغانستان چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مثبت اور پائیدار دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور کسی بھی طاقت کو چین کو دھمکانے کے لئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے، افغان عوام کے انتخاب کا احترام کیا ہے، افغانستان کی منفرد ثقافتی روایات کا احترام کیا ہے، قومی حالات کے مطابق افغانستان کے قائم کردہ گورننس ماڈل کا احترام کیا ہے، اور آزادی کو برقرار رکھنے اور ترقی اور بحالی کے حصول میں افغانستان کی حمایت کی ہے۔ افغانستان کا ہمسایہ ہونے کے ناطے چین مختلف شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اقتصادی تعاون کے لئے ضروری ضمانت فراہم کرے گا۔’’مشرقی ترکستان اسلامی تحریک‘‘اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تسلیم شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور امید ہے کہ افغان فریق چین کے خدشات پر توجہ دے گا اور اپنے کریک ڈاؤن کو تیز کرے گا۔ دورے کے دوران وانگ ای نے افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے بات چیت کی اور افغان وزیر داخلہ سراج دین سے بھی ملاقات کی۔
Trending
- وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف