News Views Events

پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون بڑھانے اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

0

اسلام آباد:نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کے ساتھ چھٹے اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوران مفید اور بامقصد بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میرے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مجھے اپنے عزیز بھائی اور دوست کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملا۔
اجلاس میں سی پیک سمیت پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گزشتہ مذاکرات کے بعد ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔
نائب وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں، دونوں ممالک خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین پر بھی گفتگو ہوئی، جب کہ سی پیک فیز ٹو، عوامی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.