News Views Events

بزنس کمیونٹی کی نئی قیادت معاشی مسائل کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کرے گی : میاں اکرم فرید

0

 

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے سابق صدر اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے چئیرمین سینٹرل میاں اکرم فرید نے بڑھتےہوئے ملکی معاشی مسائل کے حل کے لئے آئی سی سی آئی کی نئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی آئی کی پرجوش اور تجربہ کار قیادت اسلام اباد کے کاروباری کمینوٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ بات انہوں نے فاونڈر گروپ کے نامزد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر سردار طاہر محمود کی حلف برداری اور اسلام آباد چیمبر کی قیادت سنبھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کاروباری برادری بلند شرح سود اور ٹیکسز، ہوش ربا یوٹیلٹی بلز ،خام مال کی بلند قیمیتں، صنعتی و تجارتی علاقوں کی ناگفتہ حالات، سی ڈی اے اور دیگر حکومتی محکموں سے متعلقہ کیسز ، خصوصا تعمیراتی شعبے پر عائد کیے جانے والے بھاری ٹیکسز جس نے اسٹیل و اورچالیس سے زائد متعلقہ انڈسٹریز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ سردار طاہر محمود کی نوجوان ولولہ انگیز قیادت نے جسطرح رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں انتھک محنت اور بہترین نتائج دئیے ہیں ہمیں امید ہے کہ اسی طرح وہ اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد کے صنعت کار اور کاروباری برادری کو درپیش سنگین معاشی مشکلات کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔
میاں اکرم فرید نے نو منتخب سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر محمد عرفان چوہدری کو بھی عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چئیرمین فاونڈر گروپ طارق صادق نے کہا کہ گذشتہ پینتیس سال سے فاونڈر گروپ کے صدور نے اسلام آباد کے صنعتکار و تاجران کے مسائل کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ خصوصا غیر ملکی سفارتخانوں کے تعاون سے پاکستانی مصنوعات کی بیرون ممالک نمائش کا انعقاد کروایا جسکی وجہ سے ملکی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔ اس اہم تقریب میں فاونڈر گروپ کے چئیرمین طارق صادق، ممبران خالد جاوید، وحید چوہدری، میاں شوکت مسعود، عامر وحید، ظفر بختاوری، چوہدری عبدالروف، چوہدری مسعود، خالد اقبال ملک، ملک زبیر، اور اعجاز عباسی نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.