بیجنگ :اسپین کے شہر میڈرڈ میں چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان اہم ٹیلی فونک اتفاق رائے کے تحت، فریقین نے معاشی مسائل پر پرُخلوص ماحول میں گہرے اور تعمیراتی انداز میں بات چیت کی، اور ٹک ٹاک سے متعلقہ مسائل کو تعاون کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور متعلقہ معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بنیادی ڈھانچے پر اتفاق رائے کا ہونا ایک مشکل عمل ہے، جو ایک آغاز ہے، اور اس کے بعد مزید تفصیلات اور عملی اقدامات کی ضرورت ہوگی.میڈرڈ بات چیت پچھلے پانچ ماہ میں چین اور امریکہ کے درمیان چوتھی اقتصادی اور تجارتی بات چیت تھی۔ میڈرڈ بات چیت میں پہلی بار ٹک ٹاک کو مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ ٹک ٹاک کے معاملے پر چین کا موقف واضح ہے کہ امریکہ کا طرز عمل مارکیٹ کے اصولوں اور عالمی اقتصادی اور تجارتی قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے ، چین قومی مفادات اور بیرون ملک میں چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق کا بھرپور دفاع کرتا رہے گا اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔چار بار کی اقتصادی و تجارتی بات چیت کے بعد، چین اور امریکہ نے کئی معاملات میں اتفاق رائے حاصل کر کے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا۔ لیکن عوام نےیہ بھی دیکھا کہ اس میڈرڈ بات چیت سے پہلے، امریکی وزارت تجارت نے سیمی کنٹکٹر ، بایو ٹیکنالوجی، ہوا و خلاءبازی اور تجارتی لاجسٹکس جیسے متعدد چینی تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کیں۔ چینی فریق نے اس کی سخت مخالفت کی اور بات چیت کے دوران امریکا سےاپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ امید ہے کہ امریکا جلد چین پر عائد پابندیوں کو ختم کرے گا تاکہ بات چیت کے نتائج کو عملی شکل دی جا سکے۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک طرف تو چین امریکی تشویش کا خیال رکھے اور دوسری طرف چینی کمپنیوں پر دباؤ برقرار رکھا جائے ۔ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی اختلافات موجود ہیں، لیکن بات چیت جاری رکھنے سے ہمیشہ حل نکالا جا سکتا ہے۔ چین اور امریکہ کو مل کر چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی بات چیت کے نتائج کا تحفظ کرنا چاہیے اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھانا چاہیے۔
Trending
- کراچی میں عید کے روز نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد
- حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مل کر عوامی ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، وزیراعظم
- چین اور سربیا کے تعلقات نئی بلندیوں پر
- چینی پارلیمانی وفد کا قازقستان کا دوستانہ دورہ
- ڈچ جنگی جہاز شی شا جزائر کے قریب داخل، چین کا سخت ردعمل
- امن معاہدہ ایرانی قوم کے وقار اور عزتِ نفس کے مطابق جلد طے ہوگا، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو
- پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، یوم تکبیر پر وزیر اعطم کا دوٹوک پیغام
- کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل
- شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، کویت کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یوم تکبیر پر مسلح افواج کا عہد
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔
Prev Post
روم میں اچیومنٹ ایوارڈز 2025 کی رنگا رنگ تقریب،چودھری سالک کانادرا سروسز کی بحالی کا اعلان
Next Post