News Views Events

توشہ خانہ ٹو کیس کے دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے

0

توشہ خانہ ٹو کیس کے دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے

گواہان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں

گواہان میں بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں

پرائیویٹ اپریزز صہیب عباسی نے بلگاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا

انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباو ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کا انکشاف کیا

انعام اللہ شاہ نے دباؤ ڈال کر بلگاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے میں ویلیو لگانے کو کہا، صہیب عباسی کا بیان

انعام اللہ شاہ نے دھمکی دی اگر ویلیو کم نہ کی تو سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، صہیب عباسی کا بیان

چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگتے ہوئے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ریکارڈ پر دستخط بھی کئے، صہیب عباسی کا بیان

مجسٹریٹ کے سامنے بھی اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ ڈر کے مارے جیولری سیٹ کی قدر کم کر کے رپورٹ دی، صہیب عباسی کا بیان

23 مئی 2024 کو نیب کے انوسٹیگیشن افسر کے سامنے پیش کیا گیا اور معافی کی درخواست جمع کرائی، صہیب عباسی کا بیان

بلگاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022 کو کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر نے سونپی تھی، صہیب عباسی کا بیان

میں نے اپنی رضامندی سے نیب کے انوسٹیگیشن افسر کو دستاویزات فراہم کیں، صہیب عباسی کا بیان

میں نے صہیب عباسی سے جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کو کہا تھا، انعام اللہ شاہ کا بیان

میں نے پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کیں، انعام اللہ شاہ بیان
میں 2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری وصول کرتا رہا، انعام اللہ شاہ کا بیان

بشریٰ بی بی کی ناراضگی پر نوکری سے برطرف کیا گیا ڈبل سیلری کی شکایت نہیں تھی، انعام اللہ شاہ

بشری بی بی کو شک تھا جہانگیر ترین کے ساتھ میرے بھائی کے تعلقات ہیں، انعام اللہ شاہ کا بیان

میں پرائم منسٹر ہاؤس کے کامپٹرولر کے طور پر بنی گالا ہاؤس میں تعینات تھا، انعام اللہ شاہ

بلگاری جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے بطور سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو گفٹ کیا تھا

نیب حکام کے مطابو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا تھا

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے پرائیویٹ اپریزر سے کم قیمت لگاکر جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.