بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔روس توانائی تعاون کمیٹی کے بائیسویں اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے مساوی، باہمی فائدہ مند اور عملی تعاون کی ایک مثال ہے۔ حالیہ سالوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوتن نے متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے ذریعے گہرے اسٹریٹجک روابط کو فروغ دیا ہے ، جس سے چین۔روس جامع توانائی شراکت داری کو استحکام اور فروغ ملا اور دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، توانائی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جانے اور دونوں ممالک حتیٰ کہ عالمی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی میں زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔روس کے نائب وزیر اعظم نوواک نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک قیادت میں، روس۔چین توانائی تعاون نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ روس چین کے ساتھ مل کر فریقین کے درمیان توانائی تعاون کو بڑھانے اور باہمی تعلقات کی اعلیٰ سطح کی ترقی میں بہتر تعاون پر آمادہ ہے۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن