بیجنگ :کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے حال ہی میں چین تشریف لائے ۔اس موقع پر انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو، دیگر انیشی ایٹوز کی تکمیل اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں جب گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا تو کیوبا نے فوراً کھل کر اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امن، تعاون، دوستی اور اتحاد کے ترقیاتی نظریات پر عمل پیرا رہا ہے۔ دیاز کانیل کے مطابق، چین کے عملی اقدامات نے موثر حکمرانی، سائنس و جدت کی ترقی، ثقافتی و سیاحتی صنعت کو فروغ دینے سمیت کئی پہلوؤں میں بصیرت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں، سوشلسٹ تعمیر کے عمل میں عوامی ملکیت پر مبنی معیشت اور غیر عوامی ملکیت پر مبنی معیشت کے تعلق کو کس طرح سنبھالنا ہے، اس حوالے سے چین نے نظریاتی اور عملی دونوں اعتبار سے گہری پیش رفت کی ہےجنہوں نے سوشلسٹ تعمیر کے نظریات کو تقویت دی ہے اور کیوبا کی ترقی کے لیے چینی حل فراہم کیا ہے۔
Trending
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے
- چین، سمندروں کو عبور کرتی ، “گولنگ کی محبت” کی کہانی
- رواں سال گرمیوں کی فصل کی پیداوار نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، چینی صدر
- ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا پلیئر آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا
- کینیا کی ایگنس نگیٹچ نے خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- ’ڈیانا کی موت پر کنگ چارلس بے حد خوش تھے‘، بھائی کے تہلکہ خیز دعوے نے ہلچل مچا دی