بیجنگ :حالیہ دنوں، چین کے بیرون ملک سفارت خانوں، قونصل خانوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی دن کی تقاریب اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا۔ متعدد ممالک کی شخصیات نے دنیا کے لیے چین کی خدمات کو خوب سراہا اور چینی حکومت اور عوام کو مبارک باد کے پیغامات پیش کیے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے چینی حکومت اور عوام کو مبادک باد پیش کی اور دنیا میں امن و ترقی کے لیے چین کی خدمات کو سراہا۔پاکستان میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ قومی دن کی تقریب میں پاکستانی مہمانوں نے چین کے ساتھ آہنی دوستی کو فروغ دینے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم یہاں نہ صرف چین کی غیر معمولی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں، بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کی گواہی بھی دے رہے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ہے، جو ایک زیادہ منصفانہ بین الاقوامی گورننس کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، انسانی ترقی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے لیے ان کی دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کوششیں دونوں ممالک کے عوام اور وسیع تر خطے کے لیے ترقی اور خوشحالی لائیں گی۔
Trending
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل