بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور تائیوان، ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان نے بیجنگ میں تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا یادگاری دن منانے کے حوالے سے استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں اسی روز صبح ، تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریب میں شریک تائیوان کے تمام سماجی حلقوں کے مہمانوں اور چائنیز مین لینڈ کی متعلقہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور تائیوان، ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ڈائریکٹر سونگ تاو نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قومی سطح پر یادگاری دن منانا ،عوام کی خواہشات اور ریاست کے عزم کا بھرپور مظہر ہے۔ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا یادگاری دن منانا ، تاریخ کو یاد رکھنے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے ۔یہ ایک چین کے اصول کا تحفظ کرنے اور “تائیوان کی علیحدگی ” اور بیرونی مداخلت کے خلاف ایک مضبوط اقدام ہے اور ساتھ ہی یہ محب وطن اتحادی قوتوں کی بھرپور حمایت کا واضح اظہار بھی ہے۔تائیوان کے ” آبزرور ” میگزین کی ناشر جی شین نے کہا کہ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا یادگاری دن منانا تائیوان کے عوام کی مشترکہ خواہش کے عین مطابق ہے ۔ یہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے عوام کی مشترکہ یادوں کو تازہ کرے گا، تائیوان کے ہم وطنوں کو تاریخ یاد رکھنے کی ترغیب دے گا۔ یہ اس حقیقت کی بنیاد ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کنارے ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں ، قومی وحدت اور قومی نشاۃ الثانیہ کے فروغ کے لیے کوششوں کی ترغیب دے گا۔
Trending
- پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
- گیرونگ بندرگاہ میں تباہی، نیپال سے آنے والا سیلاب چند منٹ میں چین پہنچ گیا
- آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی
- اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا زدگی کی روک تھام کے COP17 کا اختتام
- چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نفاذ کے لیے مشترکہ گشت اور کارروائیاں مکمل
- مصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- شنگھائی تعاون تنظیم نے کامیابی سے باہمی اعتماد کا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے سے نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال “شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہوگی
- ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا