بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور ساموا کے صدر تیمالائی افانو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔جمعرات کے روزصدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور ساموا کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے۔
گزشتہ نصف صدی کے دوران، دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، برابری اور ایک دوسرے کی قومی خودمختاری و آزادی کے تحفظ کی پُرعزم حمایت کے اصولوں پر تعلقات قائم رکھے ہیں۔ فریقین کے درمیان سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے ثمرات نمایاں ہیں، اور عوامی و ثقافتی تبادلے بھی مسلسل فروغ پا رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی میں اضافہ ہوا ہے۔صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ وہ چین۔ساموا تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور صدر تیمالائی افانو کے ساتھ مل کر، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے کے اس موقع کو ایک نئے نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، اور چین۔ساموا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک نیا باب رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔اسی روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور ساموا کے وزیر اعظم لالویلیما شمٹ نے بھی تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
Trending
- وفاقی بجٹ میں تاخیر وفاق و صوبوں میں ٹیکس آمدنی کی تقسیم پر تنازع کی وجہ سے ہے، انکشاف
- پاک ایران سرحدی تجارت بند ہونے اور ایل پی جی بحران کی تردید
- فیفا ورلڈکپ بھی سیاست سے داغدار، ایران کیلیے مختص ٹکٹ واپس لے لیے گئے
- وفاقی بجٹ: پی او ایس سسٹم نہ لگانے والے ٹیکس دہندگان کے لیے سخت سزائیں متعارف کروانے کا فیصلہ
- بجٹ منظوری کی راہ ہموار، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی پر وفاق اور صوبے رضامند ہو گئے
- شان مسعود کی جگہ نیا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟
- قومی بچت اسکیموں اور سروا اسلامک اسکیموں کے لیے شرح منافع میں اضافہ
- پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں؛ لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک متوقع
- بنگلادیشی کھلاڑی لٹن داس پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے
- وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف کو محصولات بڑھانے، ٹیکس اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی یقین دہانی
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔
Prev Post