چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “گلوبل گورننس یوتھ ایکشن” میڈیا ایونٹ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوا۔تقریب کا موضوع تھا ” گلوبل گورننس پرنوجوانوں کا تبادلہ خیال اور چین افریقہ جدید مستقبل کی مشترکہ تخلیق”۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کےصدر شن ہائی شیونگ نے ایک تحریری خطاب کیا۔ جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر وو پھنگ، افریقی یونین کے سابق چیئرمین اور جنوبی افریقہ کے سرکاری محکموں، نوجوانوں کی تنظیموں، میڈیا اداروں اور کاروباری برادریوں کے 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔
اپنے تحریری خطاب میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے ہمیشہ دنیا بھر کے نوجوانوں پر توجہ دی ہے اور سی ایم جی اپنے عالمی مواصلاتی نظام کے ذریعے باہمی تعاون کے تبادلے کے لیے مزید پلیٹ فارم قائم کرے گا، جس سے دنیا بھر کے نوجوانوں کو تبادلہ خیال میں افہام و تفہیم کو بڑھانے اور مل کر ایک بہتر مستقبل بنانے میں مدد ملے گی۔جنوبی افریقہ کے آزاد میڈیا، گلوبل ساؤتھ نیوز نیٹ ورک، ڈپلومیٹک سرکل، کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن، زیمبیا کے ایف ایم فائیو ریڈیو، کانگو نیوز نیٹ ورک، اور روانڈا-چائنا ریویو نیٹ ورک سمیت متعدد افریقی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی کوریج کی۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔