ریکو ڈک منصوبہ قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انجینئر مطیع اللہ خان سیکرٹری اطلاعات ونشریات پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل
بلوچستان کی سرزمین سے نکلنے والا سونا اور تانبہ اب محض قدرتی وسائل نہیں رہیں گے بلکہ پاکستان کے عوام کی اجتماعی خوشحالی اور قومی ترقی کا ذریعہ بنیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات انجینئر مطیع اللہ خان نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ آنے والے برسوں میں ہر پاکستانی کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو گا۔ جی ایچ پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود نبی نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ 2028 کے اختتام تک پیداوار کے آغاز کے بعد لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بلوچستان کی محرومیاں خوشحالی میں بدل جائیں گی۔
انجینئر مطیع اللہ خان نے کہا کہ یہ منصوبہ ترقی کی بنیاد اور قومی خواب کی تعبیر ہے یہ صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ ایک ایسا ویڑن ہے جو حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ ریکو ڈک منصوبہ پاکستان کو عالمی نقشے پر مزید نمایاں بنا دے گا۔
اس منصوبے کے تحت بلوچستان کے عوام کوتقریبا 26ارب ڈالر کے فوائد حاصل ہونگے جو صوبے میں تعلیم، صحت اور روزگار کے نئے دروازے کھولیں گے۔وفاقی حکومت کو 11ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہوگی جو قومی خزانے کو مستحکم بنانے اور قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر ے گی۔ اس منصوبے میں پاکستانی کمپنیوں کے لیے 15ارب ڈالر کا حصہ مختص کیا گیا ہے جس سےمقامی صنعت اور کاروبار کو نئی توانائی ملے گی ۔