اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کی نامزد مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی ملاقات نہایت اہم سیاسی و قومی نوعیت کی حامل ہے۔
وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان
اس ملاقات میں وفاقی وزیر نے اپنی وزارت کے جاری منصوبوں اور قومی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی جس سے حکومت کے عملی اقدامات اور عوامی خدمت کے عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔
انیلہ ایاز چوہدری نے کہا کہ چوہدری سالک حسین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس، مؤثر اور پالیسی پر مبنی اقدامات کر رہے ہیں۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز ایک جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ خدمات کے معیار کو بلند کیا جا سکے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو حقیقی معنوں میں سہولت فراہم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) حکومت کے ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات سے نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ قومی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے سفر میں ان کا کردار مزید مؤثر اور مضبوط ہوگا۔
چوہدری شجاعت حسین کی پالیسیوں نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کو نئی سمت دی،انیلہ ایاز