News Views Events

ملک سمین خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) اوورسیز کے وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ

0

اسلام آباد(انٹرنیشنل نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر ملک سمین خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) اوورسیز یوکے کے وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ اسلام آباد کلب میں اہتمام کیا گیا جس میں تنظیمی امور، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے وفد کی قیادت سینئر رہنما اور بانی و سرپرست اعلی چودھری شجاعت حسین لوورز فورم ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کی جبکہ وفد میں صدر برمنگھم محمد شفیق، مرکزی ممبران اور دیگر عہدیدار بھی شامل تھے،

ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران اوورسیز وفد نے اوورسیز ورکرز کو درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور پارٹی ورکروں اور قائدین کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کم کرنے کے حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کیں۔

ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور ان کے ساتھیوں نے پارٹی کے ڈھانچے کو فعال اور مربوط بنانے کے لیے متعدد عملی اقدامات تجویز کیے جن کا مقصد کارکنوں اور قائدین کے درمیان رابطوں میں بہتری، ضلعی سطح پر تنظیموں کی ازسرنو تشکیل و اوورسیز میں پارٹی کی مضبوطی اور پارٹی کی عوام میں مقبولیت کو مؤثر بنانا تھا،، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے بھی اہم تجاویز پیش کی گئیں۔

وفد نے اس امر پر زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا ان کے مسائل کے حل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیئں ،پنجاب کے صدر ملک سمین خان نے ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور وفد کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی میں تنظیمی سطح پر درپیش مشکلات، کارکنان کے تحفظات اور پارٹی کے مستقبل سے متعلق تمام نکات مرکزی قیادت تک پہنچائے جائیں گے اور جلد اہم اقدامات کیے جائیں گے،

 

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو فعال، مضبوط اور عوامی توقعات کے مطابق منظم کرنے کے لیے وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں،

اس موقع پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے ملک سمین خان کی بھرپور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جماعت کے ساتھ مضبوط وابستگی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ق) پاکستان اور اوورسیز میں مئوثرطور پر ابھرے، انہوں نے کہا کہ ملک سمین خان ایک مدبر اور زیرک سیاستدان ہیں پارٹی کو صحیح سمت کی طرف لے جا رہے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں وفود نے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی ملک و قوم کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں، دہشت گردی کے خلاف طویل جدوجہد اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.