سکھر :پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے یومِ ثقافتِ سندھ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھی کلچر ڈے کے موقع پر میں سندھ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے غیور سندھی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز صحافی مدثر حسین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ سندھ کی تہذیب، روایات اور صدیوں پرانی ثقافت ہماری قومی پہچان ہیں۔ سندھی ثقافت امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا حسین امتزاج ہے۔
اجرک اور ٹوپی سندھ کی شان اور شناخت ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن سندھی عوام کو عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی ثقافت، اپنی روایات اور اپنے ورثے کو نہ صرف محفوظ رکھیں گے بلکہ اسے آنے والی نسلوں تک منتقل بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے دنیا کو ہمارے پرامن سندھ کے خوبصورت، پرامن اور محبت کرنے والے تشخص کا پیغام دیتا ہے۔
Trending
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، برینٹ آئل 105 ڈالر فی بیرل پر آگیا
- فراڈ کی الزامات پر حسینہ واجد کی بیٹی ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی
- انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج
- امریکا میں ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ
- ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا، رضااللہ کے انگلینڈ پہنچنے کا حیران کن سفر
- آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 کی دبئی میں شاندار لانچنگ، شعیب اختر اور بریٹ لی کی شرکت
- برکس ممالک 60 سے زائد نتائج کی دستاویزات پر متفق
- برکس ممالک حقیقی معنوں میں گلوبل ساؤتھ کی صفِ اول کی قوت بن چکے ہیں ، چینی وزارتِ خارجہ
- چینی صدراور بھارتی وزیراعظم کے درمیان دوطرفہ ملاقات کی تیاریاں جاری
- گریٹربرکس کا عالمی حکمرانی کے لیے تعمیری پیغام، چینی میڈیا سروے
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔