بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کی صدارت کی۔ نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے بارہویں قومی یادگار دن کی تقریب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، گو جیا کھون نے کہا کہ ہم یقینی طور پر جاپانی دائیں بازو کی طاقتوں کو تاریخ دہرانے ، بیرونی طاقتوں کو چین کے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے اور جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ جاپانی عسکریت پسندی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے۔ چین امن سے محبت کرنے والے تمام ممالک اور شخصیات کے ساتھ مل کر دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم جاپان سے تاریخ پر غورکرنے، اس سے سبق سیکھنے، عسکریت پسندی سے مکمل طور پر قطع تعلق کرنے اور عملی اقدامات کے ذریعے اس کے زہریلے اثرات کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر