بیجنگ :ایک صحافی نے سوال کیا کہ، مین لینڈ کی کوسٹ گارڈ نے دوبارہ جن من کی “ممنوعہ پانیوں کی حدود” میں ایک گشت کا انعقاد کیا، اس پر ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کا کیا موقف ہے؟اس کے جواب میں چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کے ترجمان چھئن بن حوا نے کہا کہ تائیوان، پھنگ حو، جن من اور ما زو سب چین کا حصہ ہیں۔ شا من -جن من سمندری علاقے قدیم زمانے سے دونوں کناروں کے ماہی گیروں کے روایتی علاقے ہیں ، وہاں کسی “ممنوعہ یا محدود پانیوں” کی کوئی بات نہیں ہے۔ مین لینڈ کی کوسٹ گارڈ متعلقہ سمندری علاقے میں معمول کے مطابق قانون نافذ کرنے والی گشت کرتی ہے، جو سمندر میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے، اور دونوں کناروں کے ماہی گیروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ روایتی ماہی گیری کے علاقے میں دونوں کناروں کے ماہی گیروں کے مشترکہ کام کرنے کے تاریخی حقائق کو نظرانداز نہ کرے، اور بلا وجہ مین لینڈ کے ماہی گیروں کو گرفتار یا خطرناک طریقے اپنانے سے باز رہے۔ ورنہ، انہیں تمام نتائج کو برداشت کرنا ہوگا۔
Trending
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ